24 جولائی 2014 - 14:50
برازیل نے مقبوضہ فلسطین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

برازیل نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق برازیل نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر روا رکھےجانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر مقبوضہ فلسطین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت سترہ دنوں سے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اپنے بھرپور حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ یہ حملے آٹھ جولائی سے شروع ہوئے تھے جو تاحال جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک سات سو فلسطینی شہید اور تقریبا چار ہزار پانچ سو زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان حملوں میں ایک ہزار چار سو رہائشی مکانات منہدم ہوئے ہیں۔

.......

/169